کراچی: ایک اور سرکاری گاڑی چھن گئی

کراچی: خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، مبینہ دہشتگرد گرفتار

کراچی: شہرقائد میں ایک اور سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران یہ تیسری سرکاری گاڑی ہے جو چوری ہوئی ہے یا چھینی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تھانہ گذری میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران کلہوڑو کی گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تھانہ درخشاں کی حدود سے گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن  چھین لی تھی۔

میئر کراچی کی گاڑی کے بعد نامعلوم افراد تھانہ سچل کے علاقے سے سندھ اسمبلی کی گاڑی ڈرائیور فرحان سے چھین کرفرار ہوگئے تھے۔

ایک غیر ملکی  اخبار کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران شہر کراچی سے 25 سرکاری گاڑیاں چوری اور 39  چھینی جا چکی ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق چوری یا چھینی گئی گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔


متعلقہ خبریں