اسکول فیس میں اضافہ، طلبہ اور والدین سراپا احتجاج


اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولز میں زیر تعلیم بچوں اور والدین نے فیسوں میں اضافے کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکول پیرا 2016 کے قانون کے مطابق کام کریں، حکومت کو چاہیے کہ وہ اسکولوں سے قانون کی پیروی کرانے  کے لیے سخت اقدامات اٹھائے۔

مظاہرے میں شریک والدین کا مؤقف تھا کہ پرائیویٹ اسکول اور کالج آج کل مافیا کا روپ دھار چکے ہیں، وزیراعظم اور چیف جسٹس فیسوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر او لیول تک تعلیم مفت ہے تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔

مطاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم تعلیم عام کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں اور سرکاری اسکولوں کو اس قابل بنائیں کہ پرائیویٹ اسکولز سے ہماری جان چھوٹ جائے۔

پیرا رولز کے مطابق فیسوں میں ایک سال کے دوران 30 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

 


متعلقہ خبریں