بیگم کلثوم نواز کی میت ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور روانہ


ہیتھرو: بیگم کلثوم نواز کی میت لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچی۔

پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز صبح 6:50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ 

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق میت کو جاتی امرا لانے کے لیے سات گاڑیوں اورایک ایمبولینس کوایئرپورٹ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کے ساتھ آنے والے 13 عزیزوں کو حج ٹرمینل تک جانے کی اجازت دی جائے گی۔ میت کو لینے کے لیے حمزہ شہباز، سلمان شہباز، یوسف عباس، عزیزعباس اورعطا تارڑ ائیرپورٹ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میت کو ائیر پورٹ رن وے سے ہی حج لاؤنج لایا جائے گا جہاں سے میت کو جاتی امرا روانہ کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں