عمر ماروی لندن کے اوپیرا میں پیش کروں گی، سائرہ پیٹر


کراچی: برطانوی نژاد صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ وہ جلد سندھ کے عمر ماروی کی کہانی لندن کے اوپیرا میں پیش کریں گی۔

سائرہ پیٹر نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنز سمیت برطانوی موسیقار بھی موجود تھے۔ سائرہ پیٹر نے کہا کہ وہ صوفی کلام کو اوپیرا کی صورت میں دنیا بھر میں لے کر جا رہی ہیں۔

سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ صوفی اوپیرا کو برطانیہ میں ہر طبقہ کی طرف سے پزیرائی ملی ہے اور وہ اوپیرا کے ذریعے دنیا بھر میں امن کا پیغام دے رہی ہیں۔

اوپیرا کلاسیکی طرز پر مبنی گائیکی ہے جس کی ابتداء اٹلی سے ہوئی اور سائرہ پیٹر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان میں اوپیرا گائیگی کا آغاز کیا۔

سائرہ پاکستان کے اُن صوفیائے کرام کے کلام کو اپنے گیتوں کے ذریعے ایک نئے انداز میں عوام تک پہنچا رہی ہیں جنہوں نے اپنے کلام میں لوگوں کو امن و محبت کا درس دیا ہے۔


متعلقہ خبریں