چیئرمین واپڈا کی چیف جسٹس سے ملاقات

چیئرمین واپڈا کی چیف جسٹس سے ملاقات

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت کو نئے ڈیمز کی تعمیر کے ذریعے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے چیف جسٹس پاکستان سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کی دستیابی شہریوں کا بنیادی حق اور ملکی بقاء کے لیے انتہائی ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کی دستیابی کی شرح تیزی سے نیچے گر رہی ہے۔

انہوں نے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی ستائش کی اور لوگوں کے ڈیمز فنڈز میں حصہ ڈالنے کے جذبے کو بھی سراہا۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر سے 90 لاکھ 30 ہزار ایکڑ پانی کا ذخیرہ کیا جا سکے گا جبکہ دونوں ڈیمز سے 5 ہزار 3 سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔

چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے دونوں ڈیمز پر کام کے آغاز اور اختتام کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی۔


متعلقہ خبریں