پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد 23 رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کردیا۔

نئی کابینہ میں علیم خان کو سینئر وزیر مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ  بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا محکمہ بھی ان کے سپرد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکیشن ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ حافظ محمد ممتاز کو وزارت ایکسائز ،انکم ٹیکس اور نارکوٹکس کنٹرول، مخدوم ہاشم بخت کو وزارت خزانہ، سمیع اللہ چوہدری کو وزیر خوراک مقرر کیا گیا ہے.

فیاض الحسن چوہان کو محکمہ اطلاعات اور ثقافت، یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیاحت جبکہ میاں محمودالرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے اور میاں اسلم اقبال کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کی ذمہ داردی گئی ہیں جبکہ راجہ بشارت کو قانون اور پارلیمانی امور کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔

تیمور خان کو امور نوجوانان اور کھیل، مراد رؤس کو اسکول ایجوکیشن، انصر مجید نیازی کو لیبراینڈ مین پاور کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔

حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشنز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، مخدوم ہاشم بخت کو محکمہ خزانہ، سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ خوراک اور میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کے قلمدان دیے گئے ہیں۔

دریں اثنا حسنین دریشک، ملک نعمان لنگڑیال، محمد انور، چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کے قلمدان ابھی فائنل نہیں ہوئے جب کہ محمد اکرم چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں