دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارتی بلے باز کپتان ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
JUST IN
Virat Kohli regains the No.1⃣ spot on the @MRFWorldwide ICC Test Ranking for batsmen!
? https://t.co/NAealoygk9 pic.twitter.com/reySDwtB56
— ICC (@ICC) August 23, 2018
کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے حالیہ ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 97 جبکہ دوسری اننگز میں 103 رنز اسکور کیے جس کے وجہ سے وہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔
انگلینڈ کے خلاف جاری حالیہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھی بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے مجموعی طور پر 200 رنز اسکور کیے تھے اور ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی تھی مگر دوسرے ٹیسٹ میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیواسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبرون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پہلی 10 پوزیشنوں میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا البتہ اظہر علی 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔