عید پر بھی حنیف عباسی سے ملاقات پر پابندی برقرار

عید پر بھی حنیف عباسی سے ملاقات پر پابندی برقرار

راولپنڈی: راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں زیرعلاج مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی پر عید کے روز بھی ملاقات پر پابندی قائم رہی جس کے باعث ان کے اہل خانہ عید کے دوسرے دن بھی ان سے نہ مل سکے۔

حنیف عباسی کے اہلخانہ کے مطابق وہ  دو دن سے حنیف عباسی سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہیں بتایا گیا کہ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کی جانب سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے متعدد بار سی پی او سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر وہ فون پر دستیاب نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی دل کے مریض ہیں اور وہ ان کے بارے میں شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سزایافتہ ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو گھٹن اور سانس رکنے کی تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا، ابتدائی ٹیسٹوں کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں