عمران خان کی زندگی میں22 اور جولائی کی اہمیت

عمران خان کی زندگی میں22 اور جولائی کی اہمیت | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: عمران خان نے پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے تاہم بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

1971 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کرنے والے عمران خان نے اپنے کرئیر کے تقریبا 22 سال بعد پاکستان کو پہلی بار ورلڈ کپ جتوایا۔

کرکٹ کیرئیر میں عمران خان کی باؤلنگ ایوریج بھی 22 کی رہی اور ورلڈ کپ کے فائنل میں ان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم نے بھی انگلینڈ کو 22 رنز سے ہی شکست دی تھی۔

1992 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کا آغاز بھی 22 فروری سے ہوا تھا۔

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد 1996 میں عمران خان نے اپنے سیاسی کرئیر کا آغاز کیا اور 2002 میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

سیاست میں 22 سالہ جدو جہد کے بعد عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

 

22 کے علاوہ جولائی کا مہنہ بھی عمران خان کی زندگی میں خاصی اہیمیت کا حامل رہا ہے ہے۔

پاکستان کے 22ویں وزیراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی کا آغاز جولائی میں کیا۔ انہیں ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کی کپتانی بھی جولائی میں ملی اور انتخابات میں ان کی پارٹی کو پہلی بار واضع اکثریت بھی جولائی ہی کے مہینہ میں ملی۔


متعلقہ خبریں