کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر حملہ، تین افراد ہلاک

کابل: افغان فورسز کا آپریشن، 30 دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی سینٹر (این ڈی ایس)  کے دفتر  پر تین مسلح افراد نے حملہ کر دیا، 6 گھنٹے کی لڑائی کے بعد تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق حملہ آور افغان دارالحکومت کابل میں این ڈی ایس کے زیر استعمال عمارت میں گھس گئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے لے لیا اور آپریشن شروع کردیا۔

6 گھنٹے تک جاری اس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، آپریشن کے دوران تین افراد زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بھرپور فائرنگ کا تبادلہ  جاری رہا جبکہ علاقے میں زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

گزشتہ روز کابل کے مغربی حصے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور 35  زخمی ہو گئے تھے، خود کش حملہ آور نے ایک تعلیمی ادارے کے اندر گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد طلبا  کی تھی جبکہ اس دھماکے میں عام شہری بھی مارے گئے تھے۔

افغانستان میں چند روز قبل ایک رضاکار تنظیم کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس میں عملے سمیت دیگر افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹے کی لڑائی کے بعد یرغمالیوں کو آزاد کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں