ذیابیطیس کے مریض یہ غذا استعمال کریں

ذیابطیس کے مریض یہ غذا استعمال کریں


بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو کم و بیش ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے، لذیذ ذائقے کے ساتھ  ساتھ  ذیابیطیس کے مریضوں کے لیے اس کی افادیت بھی اپنی مثال آپ ہے۔

بھنڈی میں موجود فائبر ہاضمے کو مدد دیتا ہے اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو مستحکم کرتا ہے، اس کےساتھ ساتھ بھنڈی کھانے سے بھوک  دیر سے لگتی ہے جو جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتی ہے۔

علاوہ ازیں اسے اپنی غذا کا لازمی جزو بنانا بلڈ شوگر لیول اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

بھنڈی  میں 2  قسم کے فائبر بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے  اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مثالی غذا سمجھا جاتا ہے۔

اس میں موجود فائبر شوگر کے سست اخراج  کو یقینی بناتا ہے اور انسولین کو حرکت میں لاتا ہے۔

بھنڈی کی جلد اور بیج  بلڈ گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ سبزی ہے۔

ناصرف یہ بلکہ اس سبزی میں موجود انزائمے انسولین کی حساسیت بڑھاتے ہیں جبکہ لبلبے انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی پیداوار کو مستحکم رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں