عمران خان نااہلی کیس: بینچ پر اعتراض اٹھانے کا فیصلہ

مسئلہ کشمیر، عالمی برادری اپنا رد عمل دے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف نااہلی اور دیگر درخواستوں کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ  پراعتراض اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہدا فاؤنڈیشن اور جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جس کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہیں۔

درخواستیں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب بلوچ اورحافظ احتشام احمد نےدائرکی ہیں جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے حالیہ انتخابات کے لیے داخل کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور امریکی خاتون سیتاوائٹ سے بغیر شادی کے پیدا ہونے والی اپنی بیٹی ٹیریان کا ذکر نہیں کیا۔

حافظ احتشام کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو درخواست پر فیصلے تک ممکنہ طور پر وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن، وزارت خارجہ، عمران خان اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستوں میں استدعاکی گئی ہے کہ آئین کےآرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کو کسی بھی عوامی عہدہ کے لیے نااہل قراردیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد مزید سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کسی اور بینچ کے سامنے لگانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوایا تھا۔


متعلقہ خبریں