عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کے لیے اجلاس طلب

پی ٹی آئی کا 21 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی پر مشاورت کے لیے پیر کے روز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں بلائے جانے والے اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ  وفاق میں حکومت سازی کے لیے بھرپور پارلیمانی طاقت کا مظاہر کیا جائے گا۔

پارٹی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق میں حکومت تشکیل دینے کے لیے پاکستان تحریک انصا ف کے پاس 177 اراکین کی حمایت موجود ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جب قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا تو اس میں مزید اضافہ ہوچکا ہوگا کیونکہ پی ٹی آئی میں مزید اراکین قومی اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق وفاق میں حکومت کی تشکیل کے لیے 172 اراکین قومی اسمبلی کی حمایت کا حصول لازمی ہے۔

 


متعلقہ خبریں