میکسیکو انتخابی جلسہ، ہوا کے تیز جھونکوں نے اسٹیج گرادیا، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی

میکسیکو

جنوبی میکسیکو میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق میکسیکو میں صدر کے عہدے کے لیے جاری انتخابی مہم کے دوران اسٹیج گرگیا۔ اسٹیج گرنے سے پنڈال میں آگ بھڑک اٹھی جو 9 افراد کی ہلاکت کا باعث بنی جبکہ جلسے میں آئے 63 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدارتی امیدوار جارج الواریز مینیز مونٹیری تقریر کر رہے تھے۔ پنڈال کا اسٹیج گرنے سے جارج الواریز زخمی نہیں ہوئے تاہم ان کی ٹیم کے کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میکسیکو: جنگلات میں لگنے والی آگ 18 ریاستوں تک پھیل گئی

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی جارج الواریز اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلاتے ہیں، اسٹیج اچانک گرجاتا ہے جس کے بعد وہ اپنی حفاظت کے لیے بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس حوالے سے جارج الواریز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ‘اچانک ہوا کے جھونکوں کی وجہ سے پنڈال کا اسٹیج گرگیا۔’


متعلقہ خبریں