وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، اس دوران اماراتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات  کے دورے پر صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا کاروباری اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ کابینہ اراکین پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اس موقع پر وزیراعظم کی دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ، متحدہ عرب امارات سے تعاون کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہا مختصر لیکن اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچا ہوں۔ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے یو اے ای قیادت کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں