آٹے کی قیمت میں کمی، تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی

روٹی سستی flour

کوئٹہ، لاہور: کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہونے سے تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی ہے۔

آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی ہوئی ہے جس سے تندور کی روٹی میں دس روپے کمی ہو گئی ہے۔

تندوری روٹی کا نیا ریٹ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے، شہریوں نے روٹی کی قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 470 روپے فی کلو مقرر

دوسری جانب لاہور میں گندم سے تیار کردہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب بھر کی مارکیٹس سے قیمتوں کے تقابلی جائزے منگوا لئے۔

صوبائی وزیر کے مطابق 10 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 600 سے 700 روپے کمی آئی ہے،20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں اوسط 1300 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں بھی روٹی سستی ہوئی ہے، 80 کلو فائن آٹا/میدے کی قیمت میں 2770 روپے تک کمی ہوئی،سوجی 50 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں اوسط 1700 روپے تک کمی ہوئی۔

فائن آٹے کا تھیلا 11 ہزار سے کم ہوکر 8 ہزار 230 روپے کا ہو گیا ہے، سوجی 50 کلوگرام تھیلا 7150 سے کم ہو کر 5450 میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں