ایل پی جی کاروبار کیلئے نئی ایڈوائزری، اوگرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایل پی جی lpg

اوگرا نے ایل پی جی کاروبار کے لئے نئی ایڈوائزری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اوگرا نے غیر معیاری سلنڈرز میں ایل پی جی کی ری فلنگ کو غیرقانونی اور خطرناک قرار دے دیا۔

آٹے کی قیمت میں کمی، تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی سلنڈرز اور گیس فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹرز ہی کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 313 ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں،اوگرا نے غیر معیاری سلنڈرز میں ایل پی جی کی ری فلنگ کو غیرقانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے ایل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بنا دیے۔

جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کے آغاز کی پیشگوئی

اوگرا حکام کے مطابق سال ہا سال سے کوئی قانون موجود نہیں تھا جو تھا اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا،غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ کے تمام تر اختیارات ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے پاس ہوں گے۔


متعلقہ خبریں