سیاستدانوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے، بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی، رانا ثناء اللہ


وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی، پی ٹی آئی پتا کرے کہ خواجہ سرا کون تھے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر ہونے والے حملے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی ہے تو پھر سیاستدانوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے۔

خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثنا اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے، یہ پتا کریں خواجہ سرا کون تھے۔ مدعی بھی تفتیش کا حصہ ہوتا ہے، مدعی ثبوت فراہم کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت رہی ہے، ان کو پتا ہے کہ یہ کام کیسے ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سبق سیکھ لیا ہے تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سبق سیکھا تو میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔

رؤف حسن پر حملہ، آئندہ ایسا ہوا ملک بھر میں احتجاج کریں گے، عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں لیکن دوسری طرف بیٹھنے کو تیار ہے۔ یہ مسئلے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے بغیر حل نہیں ہوں گے۔21 اکتوبر کو نواز شریف نے قوم کے سامنے کہا کہ مسائل کا ایک ہی حل ہے تمام سر جوڑ کر بیٹھیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اب اور گنجائش نہیں محاذ آرائی ختم کریں اور آگے بڑھیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے ہمارے حق میں فیصلوں پر یہ ججوں پر تنقید کرتے تھے۔ جہاں فیصلے ہونے ہیں وہاں بھی تقاریر اور جہاں قانون سازی ہونی ہے وہاں بھی تقاریر ہورہی ہیں۔


متعلقہ خبریں