قومی ادارہ صحت نے ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

ہیٹ ویو heat wave

قومی ادارہ صحت نے ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہواہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گرمی کی لہر کے خطرات اور اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے، ادارے نے ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیماری اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کے آغاز کی پیشگوئی

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے متعلق فوری ضروری اقدامات کیے جائیں، براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کیا جائے۔

ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری کے مطابق ڈی ہائیڈریشن سے بچنا ہیٹ اسٹروک کی پیچیدگیوں کو روک سکتا ہے، قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے ٹائیفائیڈ بخار بھی پھیل سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں