وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دورمیں غلط معلومات اورگمراہ کن مواد کاتدارک ناگزیر ہے، پیشہ ورانہ، بروقت اورذمہ دارانہ ابلاغی حکمت عملی ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران نے ڈیجیٹل کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، وفد کے ارکان نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ سے ملاقات کی۔
وفد میں 12مختلف گروپس کے217زیرتربیت افسران شامل تھے، جن میں 117 مرد اور 100 خواتین افسران تھے،زیر تربیت افسران کو وزارت اطلاعات کے کردار اور حکومتی ابلاغ پر بریفنگ دی گئی۔
قومی بیانیے،ڈیجیٹل کمیونی کیشن، عوامی آگاہی اورغلط معلومات کےتدارک پربھی بریفنگ دی گئی ، زیرتربیت افسران کوغلط معلومات کےتدارک اورعوامی رابطہ کاری سےآگاہ کیا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے زیرتربیت افسران سےبدلتےمیڈیامنظرنامے پرتبادلہ خیال کیا،زیر تربیت افسران نے ڈیجیٹل کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ کومفید قرار دیا۔
زیرتربیت افسران نے حکومتی ابلاغ اورڈیجیٹل میڈیاکےکردارمیں گہری دلچسپی کا اظہارکیا،اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑکا کہنا تھا کہ افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورمؤثرعوامی خدمت کیلئےکامن ٹریننگ پروگرام اہم ہے۔
مؤثر حکومتی ابلاغ عوام کاریاستی اداروں پراعتماد مضبوط بناتا ہے،ڈیجیٹل دورمیں غلط معلومات اورگمراہ کن موادکاتدارک ناگزیر ہے،پیشہ ورانہ، بروقت اورذمہ دارانہ ابلاغی حکمت عملی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان افسران عاجزی، عزم اوراحساس ذمہ داری سےپاکستان کی خدمت کریں،افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی مفاد کومقدم رکھیں۔



