وزیراعظم کے لیے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہو گا، خورشید شاہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) ابھی تک اکثریت حاصل کرنے میں ناکام  رہی ہے اور نہ ہی نمبر گیم  پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور دیگر جماعتیں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے مشترکہ امیدوار دیں گی، ان کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کی ساری سیاست کا دارومدار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)  پر ہے اور فیصلہ ایم کیو ایم کا ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگست کی 9 یا 10 تاریخ  تک حلف برادری ہو جائے گی لیکن اس سے قبل ہی اہم معاملات حل کر لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین سب کے لیے مساوی ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں