قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور پاکستانی شوبز شخصیات نے عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور روایتی انداز میں منائی۔
معروف اداکاروں، ماڈلز اور ٹی وی میزبانوں نے اہلِ خانہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ کئی فنکاروں نے قربانی، فیملی فوٹوشوٹس اور عید کے خصوصی روایتی لباس کی جھلکیاں بھی شیئر کیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکاراؤں اور اداکاروں نے شلوار قمیض، لہنگوں اور دیسی ملبوسات میں عید فوٹوشوٹس کروائے جبکہ کئی شوبز شخصیات نے مداحوں کو عید مبارک پیغامات بھی دیئے۔ سوشل میڈیا پر فیملی تصاویر اور قربانی کے لمحات خاص توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس سال بعض پاکستانی سیلیبرٹیز نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مقدس مقامات سے بھی خصوصی تصاویر شیئر کیں، جن میں معروف اینکرز، اداکار اور سوشل میڈیا شخصیات شامل ہیں۔







