وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے 22 مئی سے 2 اگست تک کی تجویز زیر غور ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے حتمی شیڈول کا فیصلہ 11 مئی کو کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ محکمہ تعلیم مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ طلبہ کو شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے اورتعلیمی سرگرمیوں میں بھی توازن برقرار رہےاس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت جاری ہے۔
عیدالاضحیٰ پر ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان
صوبائی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ موسم گرما کے دوران سمر کیمپ لگانے کی تجویز پر بھی غورکیا جا رہا ہے، ان سمر کیمپس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا اوران کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ عوامی مفاد اورموسمی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے کیا جائے گا، تاکہ طلبہ اوراساتذہ دونوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
