لبنان میں جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والا اقوام متحدہ کے امن مشن کا انڈونیشی اہلکار دورانِ علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاک اہلکاروں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ اہلکار جنوبی لبنان میں تعینات امن مشن کا حصہ تھا اور حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
اقوام متحدہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث امن مشن کوغیر معمولی خطرات کا سامنا ہے اور متعدد اہلکار پہلے ہی مختلف حملوں میں متاثر ہو چکے ہیں۔
ایران کیخلاف امریکا کا نیا جنگی منصوبہ سامنے آ گیا ، اہم اہداف شامل
ادھر عالمی سطح پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور جنگ بندی کا مطالبہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
