وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز تیز کردئیے گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کرپا ، ترنول،پھلگراں،کھنہ، کراچی کمپنی اور تھانہ سنگجانی کےعلاقوں میں آپریشنز کئے گئے ،اس کے علاوہ تھانہ نون، تھانہ گولڑہ اور تھانہ سہالہ کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشنزہوئے۔
اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فی کیشن ایپ متعارف کرادی
مختلف علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا،3افغانیوں سمیت 39 مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کیا گیا۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتارکرکے پستول برآمد کرلیا گیا،شہری چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اورمشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔
