چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹیمیں 20 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی

ایشن چیمپینز ٹرافی ہاکی کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت 20 اکتوبر کو آمنے سامنے|HUMNEWS.PK

کولالمپور: ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20 اکتوبر کو ہوگا جب کہ  ٹورنامنٹ 18 سے 28 اکتوبر تک عمان میں جاری رہے گا۔

گرین شرٹس کا مقابلہ 19 اکتوبر کو کوریا، 24 اکتوبر کو جاپان اور 25 اکتوبرکوملائیشیا سے ہوگا۔ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ ملائیشیا، کوریا، جاپان اورعمان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستانی ہاکی ٹیم اس ایونٹ کے لیے خاصی پرعزم نظر آرہی ہے ۔ پاکستان ماضی میں تین مرتبہ اس میگا ایونٹ کا چیمپین رہ چکا ہے۔


متعلقہ خبریں