فائیو جی لائسنس آئندہ سال فروری، مارچ تک کر دیں گے، پی ٹی اے

5G

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ طویل عرصے سے منتظر جی فائیو لائسنس آئندہ سال فروری یا مارچ تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق تیاریوں کے آخری مراحل جاری ہیں۔ اور اتھارٹی تکنیکی، ریگولیٹری اور مالی تقاضوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاکہ لائسنسنگ کا عمل شفاف اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔

فائیو جی لائسنس کا اجراء ملکی ٹیلی کام سیکٹر کی جدید کاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے آغاز سے ملک میں کنیکٹیویٹی بہتر ہونے، انٹرنیٹ اسپیڈ میں اضافے اور جدید ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت دے گی۔ آئی ٹی ایکسپورٹس میں بہتری لائے گی اور مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کی مضبوط بنیاد رکھے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp