آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

Social Media

سڈنی: آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں لاکھوں بچوں کے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اسکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا۔ جس کے بعد آسٹریلیا بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک بند گیا۔

انتظامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر کمپنیوں کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کا کینیڈا میں 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو آن لائن نقصان، ہراسگی اور ذہنی صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp