اسلام آباد، پاکستان نے ہنگری اور سلووینیا کے ساتھ دو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کردیئے، جس سے نہ صرف تعلیمی مواقع میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاسی سطح پر باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
پہلی تقریب میں پاکستان اورہنگری کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورہنگری کے وزیر خارجہ نے MoU پردستخط کئے۔
معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تبادلوں، اسکالرشپ پروگرامز اور مشترکہ تحقیق کے مواقع میں توسیع کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اس تعاون کو دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دبئی ائیرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم مچ گئی ،دوست ملک کو فروخت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
دوسری جانب پاکستان اور سلووینیا کے درمیان بھی سیاسی مذاکرات کے فروغ سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اسحاق ڈار اور سلووینیا کی وزیر خارجہ نے معاہدے پردستخط کئے، جو دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرے گا اس اقدام سے سفارتی سطح پررابطوں کو مؤثر بنانے اور باہمی تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
دونوں معاہدوں کو پاکستان کے عالمی روابط بڑھانے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
