سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کر دی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ مسجد قبلتین آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
سعودی فرمانروا کی یہ ہدایت در اصل اس خصوصی اہتمام کا تسلسل ہے جو سعودی عرب اللہ کے گھروں کے لئے رکھتی ہے جن میں سرفہرست حرمین شریفین ہیں۔
واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں واقع مسجد قبلتین میں توسیع کے بعد اب 3 ہزار تک نمازیوں کی گنجائش ہے۔ قبلتین مسجد نبوی کے مغرب میں پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
گلوبل فلوٹیلا کے مزید 171 افراد ملک بدر، پاکستانی مشتاق احمد خان رہا نہ ہو سکے
یہ وہ مسجد ہے جہاں دوران نماز قبلے کی تبدیلی کا حکم دیا گیا تھا، یہ مسجد مدینے کے سب سے نمایاں تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔مدینہ منورہ کے چند مشہور تاریخی مقامات میں سے ایک ”مسجدِ دو قبلہ،” کے نام سے مشہور ہے۔ جسے مسجد قبلتین کہا جاتا ہے۔
اسے سواد بن غنم بن کعب نے دوسرے سال ہجری میں تعمیر کروایا۔یہ وہ جگہ ہے جہاں پیغمبر اکرم ؐ کو یروشلم میں بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف نماز کی سمت (قبلہ) کو تبدیل کرنے کیلئے قرآنی وحی موصول ہوئی تھی۔
مسجد قبلتین مسلمانوں کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں کعبہ کی طرف منہ کر کے پہلی باجماعت نماز ادا کی گئی تھی۔

