سندھ کابینہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ، اب مفت رجسٹریشن ہوگی

Death Certificate

سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اب شہری میونسپل کمیٹی، یونین کونسل یا ٹاؤن کمیٹی سطح پراموات کے سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن بغیرکسی فیس کے کروا سکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام گزشتہ سال ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی منظوری کے تسلسل میں اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے انتظام کے تحت نادرا کی سروس چارجزکی لاگت حکومت سندھ برداشت کرے گی تاکہ شہریوں پرمالی بوجھ نہ پڑے۔

فیصلہ محکمہ قانون اورمحکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا جبکہ چیف سیکرٹری کی توثیق کے بعد اسے کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 19 اکتوبرکو ہونگے

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت حکومت اہم واقعات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دے رہی ہے، تاکہ صوبے کے سی آر وی ایس (Civil Registration and Vital Statistics) نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp