ایشیا کپ سپرفور (asia cup)کے آخری میچ میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دیدی، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
سپر اوور میں سری لنکا نے بھارت کو صرف 3 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے مطلوبہ ہدف ایک گیند پر ہی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
چیئرمین پی سی بی حارث رؤف کا جرمانہ خود ادا کرینگے
قبل ازیں بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے ، سری لنکا بھی مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنا سکا۔
آخری گیند پر سری لنکا کو جیت کیلئے تین رنز درکار تھے،سری لنکن کھلاڑی صرف دو رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکن اننگز کی خاص بات پاتھم نسانکا کی شاندار سنچری تھی ، انہوں نے ایشیا کپ 2025 کی پہلی سنچری سکور کی،پاتھم نسانکا نے 52 گیندوں پر 101 رنز بنائے،سری لنکن کھلاڑی کی اننگز میں 7 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔
وقار یونس نے صائم ایوب کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنےکا مشورہ دیدیا
ایشیا کپ 2025 کا فائنل اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔
