چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک(ndma) کا کہنا ہے کہ آئندہ2سے 3روز کے دوران مون سون کاسلسلہ جاری رہے گا،ہیڈپنجند اورگڈوبیراج پر پانی کابہاؤ تیز ہے،ستلج،راوی اور چناب کے علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔
وفاقی وزیرمصدق ملک کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں،پنجاب میں 24لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
سندھ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،امدادی سرگرمیوں میں مصروف فلاحی اداروں کے مشکور ہیں،آئندہ پیشگی انتظامات کےلیے تمام ادارے کام کررہے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی ہے،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا تبدیل ہورہی ہے۔
وزیراعظم نے15روز میں 300روز کا پلان بنانے کا حکم دیاہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونےوالا ملک ہے،آئندہ مون سون کی ابھی سے تیاری کرنا ہوگی۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ سمیت دیگر ادارے کام کررہے ہیں،سیالکوٹ اورنارووال میں بارشوں سے شدید تباہی ہوئی،فلاحی ادارے اور نجی تنظیمیں بڑھ چڑھ کرکام کررہی ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں،سابق کرکٹرز
سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے گئے ہیں،پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔
