جی ایٹ مرکز میں شوروم بند کرنے پر مالکان کا احتجاج

جی ایٹ مرکز میں شوروم بند کرنے کا معاملے، مالکان کا احتجاج | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے قدیم سیکٹرز میں سے ایک جی ایٹ کے تجارتی علاقے میں شوروم بند کرنے کے معاملے پر مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔

منگل کے روز گاڑیوں کی خریدوفروخت سے وابستہ شوروم مالکان کی جانب سے جی ایٹ مرکز کا مرکزی چوراہا بند کردیا گیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اتوار کے روز سے شوروم بند کر دیے ہیں جب کہ بیان حلفی جمع کرائے جانے کے بعد بھی شوروم نہیں کھولے گئے جس پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جی ایٹ کے شوروم مالکان نے پارکنگ ایریا میں اپنی گاڑیاں کھڑی کی ہوئی ہیں جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارکنگ ایریا خالی کرانے کا حکم دیا تھا اور اسی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے اتوار سے شوروم بند کیے گئے ہیں۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ ان کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے باوجود شوروم کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔


متعلقہ خبریں