سانوں وی لے چل : عمران شاید ابھی بھی میرا دوست ہے، چودھری نثار

میرا مقابلہ بلی اور بلے والوں سے ہے، چوہدری نثار علی | urduhumnews.wpengine.com

واہ کینٹ: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ کرنے والے کے پاس کوئی منصو بہ نہیں ہے اس لیے صرف زبانی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرا مقابلہ بلی والوں اور بلے والوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہی بات عمران کی تو وہ میرا دوست تھا اور شاید ابھی بھی ہے۔

انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیلنج دیا کہ میرا مقابلہ کرنے والے مجھ جیسا ایک جلسہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے منصوبے چھین کر اس حلقے کو دیے کیونکہ یہ پیسہ ن لیگ کا نہیں حکومت  پاکستان کا تھا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والو! تمھارے جذبے کی قدر کرتا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر استفسارکیا کہ مگر بار بار پارٹیاں بدلنے والوں سے کیا تبدیلی آئے گی؟

1985 سے وجود میں آنے والی ہر قومی اسمبلی کا رکن ہونے کا اعزاز رکھنے والے چودھری نثار علی خان نے نے کہا کہ جیپ کو اب روکنا مشکل ہے کیونکہ اب نیچے بھی جیپ ہوگی اور اوپر بھی جیپ ہوگی۔

اس موقع پر انہوں نے پنجابی زبان کے شہرہ آفاق گیت کا یہ مصرعہ بھی پڑھا’ سانوں وی لے چل نال وے بابو سوھنڑی گڈی والیا ‘۔


متعلقہ خبریں