محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس آج ہوگا

پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے جبکہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

ترجمان اسپارکو کے مطابق محرم کا چاند 25 جون کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے ہوگی جس کے باعث چاند کی واضح رویت کے قوی امکانات ہیں۔

چاند غروب آفتاب کے بعد تقریباً 75 منٹ تک افق پرموجود رہے گا، جس سے ملک کے بیشترعلاقوں، بالخصوص ساحلی شہروں میں باآسانی چاند دیکھا جا سکے گا، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج شب کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں