لاہوراور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔
لاہورکے علاقوں ہربنس پورہ، جلو، تاج باغ اور گردونواح میں ہلکی اورتیزبارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زورتوڑ دیا، خوشاب میں بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈرٹرپ کرگئے۔
ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
شیخوپورہ، مریدکے، فیصل آباد، ساہیوال، پتوکی اوراس کے مضافات میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہو گیا، خوشاب میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
سرگودھا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، شہریوں نے خوشگوارموسم کا لطف اٹھایا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جو درجہ حرارت میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔