ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل پانچویں روز کمی واقع ہوئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ )سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار595 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 57ہزار روپے ہوگئی۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار368 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6ہزار69 روپے ہوگئی۔
رواں ہفتےمسلسل سونےکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،پیر سے اب تک فی تولہ سونا 6000روپےتک سستا ہوچکا ہے،10 گرام سونےکی قیمت میں 5ہزار144 روپےکی کمی ہوچکی ہے۔
حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی لاگت 395 ارب سے کم کر کے 364 ارب روپے کر دی گئی
سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔