پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نےایک ارب ڈالر کا 5سالہ مالیاتی معاہدہ کر لیا،دبئی اسلامک بینک، معاہدے کا واحد اسلامی گلوبل کوآرڈینیٹر ہے،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظہبی اسلامک اور دیگر بینک بھی مالیاتی شراکت دار ہیں۔
نام نہاد دوستی بے نقاب،بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا
معاہدے کی مدت 5 سال ہے جس میں اسلامی و روایتی دونوں مالیاتی طریقے شامل ہیں،89فیصد مالی معاونت اسلامی، 11 فیصد روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پالیسی بیسڈ گارنٹی کے تحت پہلا معاہدہ ہے،پاکستان کی ڈھائی سال بعد مشرقِ وسطیٰ کی مالی منڈیوں میں واپسی ہوگی۔
ایران کے یو این مشن نے امریکی صدر کو جھوٹا قرار دے دیا
مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگا،پالیسی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی مالیاتی ساکھ میں بہتری ہوگی۔