اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران پر اسرائیلی حملوں کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جارحیت ناقابلِ قبول ہے اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کر رہا ہے بلکہ غزہ میں بھی معصوم فلسطینیوں کے قتل میں ملوث ہے۔
سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کا رابطہ، ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔
عاصم افتخار نے زور دیا کہ پاکستان ہر قسم کی غیرقانونی کارروائی کے خلاف ہے اور اقوام متحدہ کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے تاکہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔