وفاقی حکومت نے 70 فیصد انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
وزارت توانائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41 روپے کمی کا اسپیشل ریلیف برقرار ہے۔
بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی میں رعایت کی تجویز
وزارت توانائی کے مطابق توانائی کم خرچ کرنے والے پنکھے اقساط پر دینے کا مقصد بجلی کی بچت ہے، انرجی سیور پنکھوں کی فراہمی سے عوام کے بجلی کے بل کم آئیں گے۔
مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کیلئے فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، وزارت توانائی کے مطابق صوبوں اور وفاقی وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد کرنے کیلئے لکھا ہے۔
