روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
پہلے مرحلے میں ہرملک نے دوسرے کے 270 جنگی اور 120 سویلین قیدی رہا، یہ تبادلہ استنبول میں ہونیوالے حالیہ مذاکرات کے تناظرمیں عمل میں آیا، فریقین نے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پرمرحلہ وارعملدرآمد پراتفاق کیا تھا۔
ٹرمپ کا یورپی یونین پر یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ
قیدیوں کی رہائی انسانی بنیادوں پرکی گئی اوراس عمل کو اقوام متحدہ اورریڈ کراس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا، مذاکرات کے اگلے مرحلے میں مزید رہائیوں پر بات چیت جاری ہے۔
عالمی برادری نے اس اقدام کو مثبت قرار دیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ یہ عمل خطے میں کشیدگی میں کمی اور اعتماد کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔
