یورپا لیگ 2025 کا ٹائٹل ٹوٹنم ہاٹسپر نے اپنے نام کر لیا ہے۔
دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل میں ٹوٹنم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-1 سے شکست دے کر یورپی فٹبال کے اس بڑے مقابلے میں پہلی مرتبہ فتح حاصل کی۔
مقابلہ اسپین کے شہر سیویلا کے ایک بھرے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں دونوں ٹیموں کے ہزاروں شائقین موجود تھے، میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ٹوٹنم کے فارورڈ کھلاڑی نے اسکورکیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
مانچسٹر یونائیٹڈ نے برابری کی بھرپور کوشش کی مگرکامیاب نہ ہو سکی، ٹوٹنم کی جانب سے شاندار دفاعی کھیل پیش کیا گیا اورگول کیپرنے متعدد حملے ناکام بنائے۔
فتح کے بعد ٹوٹنم کے کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف نے جشن منایا جبکہ مانچسٹریونائیٹڈ کے مداح مایوس دکھائی دیے یہ فتح ٹوٹنم کی تاریخ میں ایک یادگارلمحہ قراردی جا رہی ہے۔