امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک مرکز صحت کے قریب زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ مرکز صحت کی عمارت کی چھت اڑ گئی اوراردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بھارت کی ناکامی پر حکومتی وزراء اور سیاست دان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے
پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بم ایک کارمیں یا اس کے قریب نصب تھا جو دھماکے کے نتیجے میں مکمل طورپرتباہ ہو گئی، بم ایک چوری شدہ کارمیں نصب کیا گیا تھا۔
امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشتگردی کے پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔