امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن نے غزہ سے دس لاکھ فلسطینیوں کولیبیا منتقل کرنے کا خفیہ منصوبہ تیارکیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے یہ تجویزلیبیا کی عبوری حکومت کے ساتھ شیئر کی ہے اس منصوبے کے بدلے لیبیا کواربوں ڈالر کے منجمد فنڈزجاری کئے جانے کی پیشکش کی گئی ہے۔
امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت
ذرائع کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو اس منصوبے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیزہوچکی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اورعرب ممالک نے اس منصوبے پرشدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کوزبردستی بے دخل کرنے کی کوشش ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔