ملک میں مہنگائی میں تیسرے ہفتے بھی اضافے کا رجحان جاری رہا، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار میں زیادہ تیزی آگئی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.03 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.29 فیصد کی سطح پر رہی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ زندہ چکن کی قیمت میں 15.95 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 8.34 فیصد، چینی کی قیمت میں1.97 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمت میں 1.74 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمت میں 1.59 فیصد، گڑ کی قیمت میں1.48 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.94 فیصد،لان پرنٹڈ کی قیمت میں 0.77 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.62 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.49 فیصد اور انرجی سیور کی قیمت میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا۔
مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ،رواں ہفتے 12 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
رپورٹ کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں 5.20 فیصد، لہسن کی قیمت میں 3.45 فیصد، پیازکی قیمت میں 2.57 فیصد، آلو کی قیمت میں 1.93 فیصد، چائے کی پتی کی قیمت میں 1.14 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.54 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.38 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.90 فیصد کمی واقع ہوئی۔