فیفا ورلڈ کپ2018: انگلینڈ نے سویڈن کو دو صفر سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ2018: انگلینڈ نے سویڈن کو دو صفر سے شکست دے دی | urduhumnews.wpengine.com

سمارا : فیفا ورلڈ کپ 2018 کے تیسرے کوارٹرفائنل میں انگلینڈ نے سویڈن کو2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ہیری میگوویر نے میچ کے 30ویں منٹ میں اور دوسرا گول ڈیلی علی نے کیا 59 ویں منٹ میں کیا۔

روس کے شہر سمارا میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے سویڈن کو ہرا کر 28 سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، آخری بار انگلینڈ کو 1996 میں سیمی فائنل کھیلنے کا موقع ملاتھا۔

اگلا کوارٹر فائنل میزبان ٹیم روس اور کروشیا  کے درمیان کھیلا جائے۔

قبل ازیں بیلجیئم اور فرانس بھی فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

سیمی فائنل میں بیلجیئم اور فرانس آمنے سامنے ہوں گے جب کہ انگلینڈ کا مقابلہ روس یا کروشیا سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں