ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، وزیر اعظم

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ اور پاک افواج نے وطن کی حفاظت کا عہد پورا کیا۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اور شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں، نہ بھولیں گے اور ان کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہدا پیکج کا اعلان کیا جا چکا ہے اور ان کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست انجام دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، عطا اللہ تارڑ

شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ اور بھارت پر واضح کر دیا کہ اسے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا ہو گا۔ معرکہ حق میں پاک افواج نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں