پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا، امریکی صحافی

America

واشنگٹن: امریکی صحافی نک رابرٹسن نے کہا ہے کہ پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا۔

امریکی صحافی نک رابرٹسن نے تفصیلات بتا دیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔ اور بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

نک رابرٹسن نے کہا کہ پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا۔ اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیے کے حکام سے رابطہ کیا۔ سعودی اور ترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیز فائر ممکن ہوا۔

امریکی صحافی نے کہا کہ پوری دنیا کئی دن سے سیز فائر کرانے کی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں