وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے موجودہ علاقائی کشیدگی، بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اجلاس  جس میں عسکری اور دفاعی قیادت، وزیر خارجہ، وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس شریک ہوں گے۔

پاک افواج کا بڑا وار، پٹھان کوٹ، آدم پور، ادھم پور، نگروٹا، اُڑی اور دہرنگیاری میں فوجی تنصیبات اور براہموس سائٹس مکمل تباہ

اجلاس میں قومی سلامتی، دفاعی تیاریوں، جوہری ہتھیاروں کے تحفظ اور خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ممکنہ جوابی حکمت عملی اور سفارتی آپشنز بھی زیر غور آئیں گے، حکومتی سطح پر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔


متعلقہ خبریں